ایرانی چیف آف اسٹاف جنرل سید عبدالرحیم موسوی شہید

ایرانی چیف آف اسٹاف جنرل سید عبدالرحیم موسوی شہید

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے (ارنا) کے مطابق تہران میں ہفتے کے روز ہونے والے حملوں میں ایران کی اعلیٰ عسکری اور دفاعی قیادت کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کئی اہم شخصیات ہلاک ہو گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف، جنرل سید عبدالرحیم موسوی، اور وزیر دفاع عزیز ناصرزادہ ان حملوں میں شہید ہو گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای، ان کے سیکیورٹی مشیر علی شمخانی، اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف محمد پاکپور کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ مسلح افواج کے دیگر کمانڈرز بھی حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں، تاہم ان کے نام بعد میں جاری کیے جائیں گے۔ واقعے کے بعد پورے خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

حکام کی جانب سے تاحال مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں، جبکہ واقعے کے اثرات اور ممکنہ ردعمل کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں۔

دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ان دعوؤں پر فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ عالمی رہنما اور میڈیا صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور مزید معلومات کے سامنے آنے کا انتظار ہے۔

Scroll to Top