لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ نے امریکا کو ایران کے خلاف دفاعی کارروائیوں کے لیے اپنے فوجی اڈوں کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔
یہ فیصلہ امریکی درخواست پر کیا گیا، جس کے تحت امریکی افواج اب برطانیہ کے اڈوں سے اپنی دفاعی سرگرمیاں انجام دے سکیں گی۔
وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے فوجی اڈوں کے استعمال کی درخواست کی تھی اور برطانیہ نے اسے قبول کر لیا ہے۔
My update on the situation in the Middle East. pic.twitter.com/DvsOVcTDMy
— Keir Starmer (@Keir_Starmer) March 1, 2026
انہوں نے واضح کیا کہ یہ اقدام ایران کو خطے میں میزائل داغنے سے روکنے اور معصوم شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانوی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور برطانیہ ایسے ممالک کو بھی نشانہ بننے سے بچانا چاہتا ہے جو اس تنازع میں براہِ راست شامل نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا نے ایران کی 48 اہم شخصیات کو مار دیا، ایرانی ملٹری کمان مکمل ختم ہوگئی، ٹرمپ کا دعویٰ
وزیراعظم نے بتایا کہ خلیجی پارٹنرز فعال تعاون کے لیے مطالبہ کر رہے ہیں اور برطانیہ کا فرض ہے کہ اپنے شہریوں اور فوجیوں کو محفوظ رکھے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے طیارے دفاعی کارروائیوں کے لیے فضا میں تعینات ہیں اور ایرانی حملوں کو کامیابی سے ناکام بنا رہے ہیں۔





