ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری، گھریلو سلنڈر سستا ہو گیا

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری، گھریلو سلنڈر سستا ہو گیا

حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 21 پیسے فی کلو گرام کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کا باقاعدہ اطلاق یکم مارچ سے ہو چکا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام والے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 2 روپے 52 پیسے کمی کی گئی ہے۔

اس کمی کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2664 روپے 88 پیسے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ فروری کے مہینے میں اس کی قیمت 2667 روپے 40 پیسے مقرر تھی۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ ان نئی قیمتوں کا مقصد عالمی مارکیٹ کے تناسب سے مقامی سطح پر ایندھن کی قیمتوں کو متوازن رکھنا ہے۔

Scroll to Top