آپریشن غضب للحق! پاکستان نے بگرام ایئر بیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا، امریکی اخبار کی رپورٹ

آپریشن غضب للحق! پاکستان نے بگرام ایئر بیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا، امریکی اخبار کی رپورٹ

پاکستان نے آپریشن غضب للحق کے تحت افغانستان کے اہم ترین بگرام ایئر بیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فضائی کارروائی میں بگرام ایئر بیس کا ایک ایئر کرافٹ ہینگر اور دو ویئر ہاؤس تباہ ہو گئے، جن کی تصدیق سیٹلائٹ تصاویر سے بھی ہوتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے ایک ہفتے کے دوران افغانستان میں 50 سے زائد فوجی اہداف پر فضائی حملے کیے ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق یہ کارروائیاں فتنہ الخوارج کی موجودگی کے شواہد کی بنیاد پر کی گئی ہیں، جنہیں یو این رپورٹس میں بارہا درج کیا جا چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ کارروائیاں پاکستان کی جانب سے سرحدی تحفظ اور دہشت گردی کے خطرات کو کم کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔ بگرام ایئر بیس پر ہونے والے حملے سے افغانستان میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں اور فوجی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستان کی جانب سے یہ کارروائیاں خطے میں سلامتی کے لیے ایک اہم قدم سمجھی جا رہی ہیں، اور ان کے ممکنہ اثرات عالمی سطح پر بھی دیکھے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top