بلوچستان : پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے دہشتگرد عناصر کے خلاف متعدد موثر کارروائیاں کیں، جن میں ٹی ٹی اے کے اہم ٹھکانے نشانہ بنائے گئے۔
چمن سیکٹر میں اولڈ سرتاشان پوسٹ پر درست مارٹر فائر کے ذریعے دشمن کی پوزیشن شدید نقصان پہنچایا گیا اور مورچوں میں تباہی پھیل گئی، جس کے بعد دشمن کی پوزیشن غیر مؤثر ہو گئی۔
نوشکی سیکٹر میں پاکستانی فورسز نے ٹی ٹی اے کی غزنالی پوسٹ کو بھرپور کارروائی کے ذریعے مکمل طور پر زمین بوس کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق درست نشانے اور مکمل فائر پاور سے دشمن کی پوزیشن کو تباہ کر دیا گیا۔
قلعہ سیف اللہ سیکٹر میں بھی سرحدی خلاف ورزیوں کے جواب میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی کی گئی۔ اس دوران ٹی ٹی اے کی آدم خان تھانہ پوسٹ کو نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کیا گیا۔ دہشتگرد عناصر کے ٹھکانوں کے خلاف سرحدی علاقوں میں سخت اور فیصلہ کن کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔
چمن سیکٹر میں مزید کارروائی کے دوران پرانی سرتاشان پوسٹ کو مارٹر فائر سے نشانہ بنایا گیا۔ درست اور بھرپور فائر کے نتیجے میں دشمن کی پوزیشن کو شدید نقصان پہنچا اور سرحدی علاقوں میں ٹی ٹی اے عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں جاری رہیں۔
یہ بھی پڑھیں : افواج پاکستان نے افغانستان کے مختلف علاقوں پر بڑا حملہ کر دیا, بڑی تعداد میں ڈرون اور تباہ کن راکٹس کا استعمال
قلعہ سیف اللہ سیکٹر میں پاکستانی فورسز نے کسٹمز ہاؤس پر موجود ٹی ٹی اے عناصر کے خلاف ہیوی گنز کا استعمال کرتے ہوئے بھرپور گولہ باری کی، جس کے بعد دشمن عناصر بدحواس ہو کر فرار ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں دشمن کی پوزیشن بری طرح متاثر ہوئی اور سرحدی محاذ پر دہشتگرد عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔
سرحدی علاقوں میں جاری یہ کارروائیاں دہشتگرد عناصر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر انہیں غیر موثر کرنے اور سرحدی سیکورٹی کو مستحکم کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مؤثر کارروائیوں کو جاری رکھنے اور دہشتگردی کے خطرات کو کم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔





