خیبر پختونخوا کبھی بھی امن کا گہوارہ نہیں رہا،حسین بابک

پیشاور :عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حسین بابک نے پختون ڈیجٹل سے خصوصی گفتگو میں خیبر پختونخوا میں بدامنی اور دہشت گردی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ حسین بابک نے کہا کہ اپنی پچاس سالہ زندگی میں انہوں نے کبھی صوبے کو امن میں نہیں دیکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا ہمیشہ خوف اور دہشت کے ماحول میں رہا ہے، جہاں دھماکے، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں۔

بابک نے کہا کہ صوبے کا تعلیمی نظام، معیشت اور سیاست تباہ ہو چکے ہیں اور روزگار کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علما کرام امن کی بحالی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور اس صوبے میں امن قائم کرنا ضروری ہے تاکہ عوام کا معیار زندگی بہتر ہو سکے۔

Scroll to Top