پاسداران انقلاب نے کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائل سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پرپھر حملہ کردیا ہے جبکہ بحرین اور کویت میں بھی میزائل حملوں کی اطلاعات ہیں۔
پاسداران انقلاب کے ترجمان نے ایک بیان اسرائیل کے خلاف حملے آخر تک جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
ادھر کویت کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ملک کے فضائی دفاع نے میزائل حملے کو پسپا کر دیا ہے۔وزارت نے کہا کہ میزائل نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔
وزارت دفاع نے اب کہا ہے کہ داغے گئے میزائل کے ملبے سے صرف تھوڑا سا نقصان ہوا ہے دوسری طرف بحرین سائرن بجائے گئے ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق ممکنہ میزائل حملے کے بعد بحرین کی وزارت داخلہ نے شہریوں اور رہائشیوں کو قریبی محفوظ مقام پر جانے کا الرٹ جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے 200 اہداف پر حملے، بیلسٹک میزائل اور بحری جہاز تباہ، امریکی سینٹرل کمانڈ کا دعویٰ
الجزیرہ نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکہ کویت میں اپنا سفارت خانہ خالی کردیاہے۔
سفارت خانے کو ایرانی حملے میں نشانہ بنائے جانے کے بعد پہلے ہی بند کر دیا گیا تھا۔





