چین اور روس کے مقابلے میں امریکا کی پوزیشن کمزور ہو رہی ہے، سابق امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن

سابق امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کہا کہ موجودہ عالمی منظرنامے میں امریکا کی پوزیشن چین اور روس کے مقابلے میں کمزور ہو رہی ہے۔

انتونی بلکن نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کے ذخائر میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے جس سے ممالک کے ساتھ سیاسی دباؤ بڑھانے کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔

امریکا کے سابق وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے امریکا کی موجودہ ایران پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ جاری تنازع کے خاتمے کے لیے مؤثر سیاسی راستہ اپنا سکتی تھی۔

انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا چاہے تو یہ مؤقف اختیار کر سکتا ہے کہ ایران کی قیادت کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا جا چکا ہے اور ایران کے جوہری و میزائل پروگرام کو کمزور کر دیا گیا ہے جس کے بعد مزید فوجی کارروائی کے بجائے صورتحال کو آگے بڑھنے دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم لڑائی میں ایران سے سب سے زیادہ سنجیدہ ہیں، پہلے ایران کو ختم کریں گے، ٹرمپ

سابق وزیر خارجہ انٹونی بلکن نے تجویز دی کہ اس مرحلے کے بعد ایران کے مستقبل کا فیصلہ ایرانی عوام پر چھوڑ دینا چاہیے تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔

Scroll to Top