ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے لگا

ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے جبکہ آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت معمول کے مطابق رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کہاں برسے گی رحمت اور کہاں رہے گی خشکی؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی سامنے آگئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں کہیں کہیں بارش ہونے کا امکان ہے جس سے وہاں موسم خوشگوار ہوسکتا ہے۔

Scroll to Top