شاہد جان
پشاور: ایمل ولی خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو عوام دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے یکمشت 55 روپے فی لیٹر تک اضافہ کر کے مہنگائی کا بم گرا دیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ضرور ہوا ہے، تاہم اس وقت ملک میں جو پٹرول اور ڈیزل دستیاب ہے وہ پرانی قیمتوں پر خریدا گیا تھا۔ ایسے میں قیمتوں میں اتنا بڑا اضافہ کرنا عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔
The massive hike in petrol and diesel prices is unacceptable and crushing for the common man. This burden falls squarely on families, farmers, transporters, and the poor, while elites remain shielded.
The government must immediately reverse this decision, provide real relief by…— Aimal Wali Khan (@AimalWali) March 6, 2026
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر تقریباً 100 روپے تک مختلف ٹیکسز اور لیوی وصول کر رہی ہے۔ ان حالات میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید بوجھ ڈالنا انتہائی افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کر کے حکومت نے عوام پر بوجھ بڑھایا، شیخ وقاص اکرم
انہوں نے خبردار کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس بے تحاشہ اضافے سے مہنگائی کی ایک نئی لہر آئے گی جس کا براہ راست اثر عام شہریوں، مزدوروں، کسانوں اور متوسط طبقے پر پڑے گا۔
ایمل ولی خان کے مطابق پٹرول اور ڈیزل مہنگے ہونے سے ٹرانسپورٹ، خوراک اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہوگا اور پہلے ہی مشکلات کا شکار عوام کی زندگی مزید اجیرن ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321روپے 17پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔





