شہزاد نوید
سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.3ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیماء مرکز کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکزکوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ گہرائی 216 کلومیٹرتھی۔
فی الوقت کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔





