پاکستان بنگلہ دیش ون ڈے سیریز، قومی ٹیم ڈھاکہ روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے کراچی سے ڈھاکہ روانہ ہو گئی ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 11 مارچ سے ڈھاکہ میں شروع ہوگی، سیریز کے تمام میچز شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پہلا ون ڈے 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا بھی اعلان کر دیا ہے، بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت مہدی حسن میراز کریں گے جبکہ آل راؤنڈر عفیف حسین کو دوبارہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پنک بال ٹیسٹ کو ایشز سیریز میں ممنوع قرار دے دیا

بنگلہ دیشی ٹیم میں عفیف حسین کی واپسی کو نمایاں قرار دیا جا رہا ہے وہ آخری بار دسمبر 2024 میں ون ڈے میچ میں شریک ہوئے تھے۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق ان کی شمولیت سے مڈل آرڈر مزید مضبوط ہوگا۔

Scroll to Top