چین نے امریکا اور اسرائیل کو بڑا پیغام دیا، ایران پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ ایران پر حملے فوری طور پر بند کیے جائیں اور فوجی کارروائیاں ختم کر کے مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کیا جائے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ یہ جنگ شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی اور طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں۔
چینی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ فریقین کو مذاکرات کے میز پر واپس آنا چاہیے اور ایران و خلیجی ممالک کی سلامتی کا احترام ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑی طاقتیں ایران میں جنگ بندی کے لیے تعمیری کردار ادا کریں اور امریکا اور چین کو اس سلسلے میں ایک ہی سمت میں مل کر کام کرنا ہوگا۔
وانگ یی نے یہ بھی کہا کہ رواں سال چین-امریکا تعلقات کے لیے اہم رہا اور اعلیٰ سطح کے روابط کے لیے مناسب ماحول فراہم کرنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مجلس خبرگان نے نئے ایرانی سپریم لیڈر کا انتخاب کر لیا
چین کی یہ واضح پالیسی عالمی سطح پر ایران کے حوالے سے امن قائم رکھنے اور تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوششوں کا عکاس ہے۔





