پشاور میں تھریٹ الرٹ، 14 سے زائد بازار سیل، حساس مقامات پر اضافی سکیورٹی تعینات

پشاور میں تھریٹ الرٹ، 14 سے زائد بازار سیل، حساس مقامات پر اضافی سکیورٹی تعینات

موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے پشاور میں تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے صوبے بھر میں حفاظتی اقدامات سخت کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تمام ڈی پی اوز، ڈی آئی جیز اور دیگر پولیس اہلکاروں کو مشکوک سرگرمیوں کی کڑی نگرانی رکھنے اور اہم مقامات کی سکیورٹی مزید مضبوط کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ خواتین کے رش والے بازاروں، غیر ملکی قونصل خانوں، حساس عبادت گاہوں اور دیگر اہم مقامات پر اضافی سکیورٹی تعینات کی جائے گی۔ خاص طور پر 21 رمضان کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جائیں گے اور پشاور کے 14 سے زائد بازاروں کو مکمل طور پر سیل کرنے کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت اور رمضان کے مقدس مہینے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی ہدایات پر عمل کریں اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔

Scroll to Top