عید الفطرکا چاند کب نظرآئے گا،سپارکو نے پیشگوئی کردی

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے شوال کے چاند کے حوالے سے ابتدائی معلومات فراہم کر دی ہیں جس کے مطابق رواں سال ملک میں 30 روزے ہونے کا امکان ہے۔

سپارکو کے بیان کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر ہوگی، جبکہ اسی روز غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ 19 مارچ کی شام شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، جس کی بنیاد پر عید الفطر 21 مارچ کو ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ شوال کے چاند کی حتمی رویت اور عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

Scroll to Top