آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی زیر صدارت نوکنڈی میں عوامی جرگے کا انعقاد

آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی زیر صدارت نوکنڈی میں ایک عوامی جرگے کا انعقاد کیا گیاجس میں ضلعی انتظامیہ، سیاسی و سماجی شخصیات، مقامی عمائدین اور معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔

جرگے کے دوران مقامی مسائل،مجموعی سیکیورٹی صورتحال،سرحدی امور اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں پائیدار امن کے قیام اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے مقامی افراد کا تعاون انتہائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف سی بلوچستان سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے اور انسانی اسمگلنگ جیسے سنگین جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑیں : آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی زیرِ صدارت چاغی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس

جرگے کے اختتام پر مقامی عمائدین نے امن و امان کے قیام اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایف سی بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور ایف سی کی امن کے قیام اور فلاحی خدمات کو سراہا۔

جرگے میں مقامی عمائدین اور معززین علاقہ کے لیے افطار ڈنر کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔

Scroll to Top