اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیئم پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے تازہ ترین قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد خوش نصیب کروڑوں روپے کے انعامات کے حقدار قرار پائے ہیں۔
راولپنڈی میں منعقد ہونے والی 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیئم بانڈز کی 36ویں قرعہ اندازی میں پہلا انعام بانڈ نمبر 367558 کے نام نکلا ہے جس کی مالیت 8 کروڑ روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے لیے تین نمبروں 463623، 676830 اور 855627 کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں سے ہر ایک خوش نصیب کو 3 کروڑ روپے کی رقم دی جائے گی اور اس کیٹگری میں تیسرے انعام کی مالیت 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب ملتان میں 25 ہزار روپے مالیت کے پریمیئم انعامی بانڈز کی 21ویں قرعہ اندازی منعقد ہوئی جس کے مطابق پہلا انعام جیتنے والے دو خوش نصیبوں کے نمبرز 163294 اور 976291 ہیں جنہیں 3، 3 کروڑ روپے کے انعامات دیے جائیں گے۔
اسی طرح دوسرا انعام جیتنے والے پانچ افراد کے بانڈ نمبرز 124760، 396147، 669484، 784591 اور 846050 ہیں جن کی انعامی رقم ایک کروڑ روپے ہے جبکہ تیسرے انعام کے حقدار افراد کو 3 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔
مرکزی بینک کی جانب سے نتائج کی مکمل فہرستیں جاری کر دی گئی ہیں ۔





