پاک فوج کی کاوشوں سے یونیورسٹی آف لسبیلا کی بسوں کی مرمت مکمل، وائس چانسلر، فیکلٹی اور طالبات کا اظہار تشکر

پاک فوج نے یونیورسٹی آف لسبیلا کے طالبات کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا اور 5 بسیں بحال کر کے طلبہ و طالبات کی نقل و حمل کے لیے جدید سہولیات فراہم کیں۔

پاک فوج کے ذیلی ادارے پاکستان کوسٹ گارڈ نے لاسبیلا یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کے لیے بسوں کی مرمت اور اپ گریڈیشن کا کامیاب عمل مکمل کیا۔

پاک فوج کی سماجی مہم کے تحت، پاکستان کوسٹ گارڈ نے یونیورسٹی جانے والے نوجوانوں، خصوصاً طالبات کے لیے یہ اقدام اٹھایا۔ یونیورسٹی کی 5 بسوں کی مکمل مرمت اور بحالی کی گئی، جس میں بسوں کے جسم کی مرمت و دوبارہ رنگ کاری، اندرونی نشستوں کی اپ گریڈیشن، حفاظتی اقدامات اور الیکٹریکل سسٹم میں بہتری شامل تھی۔

مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد بسیں یونیورسٹی کے حوالے کر دی گئی ہیںاور فیکلٹی و طلبہ نے کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے پاک فوج کے نام شکریہ کا خط لکھا ہے۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین، نے اپنے خط میں پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون تعلیمی اداروں کی حمایت اور بین اداراتی تعاون کو مضبوط کرنے کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاونت نہ صرف فوری آپریشنل مسائل حل کرے گی بلکہ عوامی اداروں کے درمیان اعتماد اور قومی خدمت کے جذبے کو بھی فروغ دے گی۔

وائس چانسلر نے کہا کہ پاک فوج کی حمایت تعلیم اور طلبہ کی فلاح میں ریاستی اداروں کے مشترکہ اقدامات کی بہترین مثال ہے اور اس سے یونیورسٹی اور پاکستان کوسٹ گارڈ کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے اپنے خط میں تمام افسران اور تکنیکی عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔

Scroll to Top