شانگلہ،بی آئی ایس پی کی امدادی رقم کی تقسیم کے دوران افسوسناک واقعہ

سہیل خان 

شانگلہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم کی تقسیم کے دوران ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں خواتین کے شدید رش اور بدنظمی کے باعث مرکز کی دیوار گر گئی۔

اس حادثے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر ایک خاتون جاں بحق ہو گئیں جبکہ پانچ خواتین شدید زخمی ہوئی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس واقعے کے بعد علاقے میں شدید اشتعال پھیل گیا اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے انتظامیہ کی ناقص منصوبہ بندی اور بدنظمی کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔

مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے شانگلہ کی مین سڑک کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

Scroll to Top