وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں کل بروز جمعہ 13 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں کل چھٹی ہوگی۔
حکومتی اعلامیے میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی کفایت شعاری مہم کے سلسلے میں تعلیمی اداروں میں پہلے ہی 16 سے 31 مارچ تک تعطیلات کا فیصلہ کیا جا چکا ہے تاہم کل کی چھٹی کا اطلاق تمام تعلیمی اداروں پر فوری طور پر ہوگا۔





