افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔
گزشتہ چند دنوں سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جس کے دوران پاک افواج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کے ساتھ کارروائیاں انجام دی ہیں۔
BREAKING:
Loud explosions were heard in Kabul, Afghanistan.
— The Strategic Horizon (@TSHInsight) March 12, 2026
اطلاعات کے مطابق پاک افواج نے کابل کے پل چرخی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنا کر تباہ کیا، جس سے دشمن کی منصوبہ بندی ناکام ہوئی اور پاکستان کی دفاعی پوزیشن مضبوط ہوئی۔
پاک فضائیہ نے بھی کندھار کور ہیڈ کوارٹر پر بڑی کارروائی کی، جس کے بعد علاقے میں دھماکوں کی زوردار آوازیں گونج اُٹھیں۔
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں پاک افواج کی بروقت، دقیق اور موثر حکمت عملی کا حصہ ہیں، جو پاکستان کی سرحدی سلامتی اور خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ پڑوسی ممالک کے لیے بڑا خطرہ ہیں، چین
پاکستانی فوج کی یہ کارروائیاں نہ صرف ملکی دفاع کے عزم کی عکاس ہیں بلکہ اس بات کا بھی ثبوت ہیں کہ پاکستان اپنی سرحدوں اور قومی مفادات کے تحفظ میں کبھی کمپرومائز نہیں کرتا۔
یہ کشیدگی خطے میں سیاسی اور فوجی حالات کو مزید حساس بنا رہی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر ڈال رہی ہے، تاہم پاکستان کی فوج پیشہ ورانہ مہارت، دلیری اور نظم و ضبط کے ساتھ حالات پر قابو پانے کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔





