افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاک فضائیہ کی کارروائی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ کے حملوں میں طالبان اور دیگر دہشتگرد عناصر کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں۔
شہر میں دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور مقامی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے طیارے کابل میں دشمن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کی خصوصی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں پاک فضائیہ کی کارروائی کی تفصیل اور حملوں کے مؤثر نتائج دکھائے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ کارروائی ملک کی سلامتی اور خطے میں دہشتگرد عناصر کے خلاف مستقل اقدامات کا حصہ ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور غیر ضروری جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔
پاک فضائیہ کی یہ کارروائیاں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کے خاتمے اور علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیے جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کابل میں زوردار دھماکوں کی آوازیں،پاک فضائیہ نے پل چرخی بریگیڈ ہیڈکوارٹر اڑا دیا
جبکہ دوسری جانب افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔
گزشتہ چند دنوں سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جس کے دوران پاک افواج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کے ساتھ کارروائیاں انجام دی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پاک افواج نے کابل کے پل چرخی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنا کر تباہ کیا، جس سے دشمن کی منصوبہ بندی ناکام ہوئی اور پاکستان کی دفاعی پوزیشن مضبوط ہوئی۔
پاک فضائیہ نے بھی کندھار کور ہیڈ کوارٹر پر بڑی کارروائی کی، جس کے بعد علاقے میں دھماکوں کی زوردار آوازیں گونج اُٹھیں۔
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں پاک افواج کی بروقت، دقیق اور موثر حکمت عملی کا حصہ ہیں، جو پاکستان کی سرحدی سلامتی اور خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔





