دنیا کے بہترین کرکٹرز کے 2025 ایوارڈز کی فہرست جاری

کرکٹ ویب سائٹ نے 2025 کے ایوارڈز جیتنے والے مرد و خواتین کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں 8 بھارتی، 3 آسٹریلوی اور 2 جنوبی افریقی کرکٹر شامل ہیں، جبکہ بنگلا دیش اور افغانستان کے ایک ایک کھلاڑی نے ایوارڈ جیتا۔

2025 میں آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی خواتین ٹیم کی کھلاڑیوں نے تمام کیٹیگریز میں ایوارڈز اپنے نام کیے۔

ٹیسٹ بیٹنگ ایوارڈ ایڈن مارکرم نے، ٹیسٹ بولنگ ایوارڈ مچل اسٹارک نے، ون ڈے بیٹنگ ایوارڈ ابراہیم زدران نے اور ون ڈے بولنگ ایوارڈ ورون چکرورتھی نے حاصل کیا۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ ایوارڈ فل سالٹ اور بولنگ ایوارڈ کلدیپ یادیو کو ملا جبکہ ٹی ٹوئنٹی لیگ بیٹنگ کا ایوارڈ مچل اوون اور لیگ بولنگ کا ایوارڈ تسکین احمد کے نام رہا، مردوں کے کپتان کا اعزاز جنوبی افریقہ کے ٹیمبا باووما نے حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف فاسٹ بالر کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ویمنز ون ڈے بیٹنگ ایوارڈ جمیمہ روڈ ریگز نے اور ون ڈے بولنگ ایوارڈ دیپتی شرما نے جیتا، ویمنز ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ ایوارڈ سمرتی مندھنا اور بولنگ ایوارڈ شری چرانی کے نام رہا۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی لیگ بیٹنگ ایوارڈ ہرمن پریت کور اور بولنگ ایوارڈ کرانتی گود نے جیتا جبکہ ویمنز کپتان کا ایوارڈ ہرمن پریت کور اور ڈیبیو ایوارڈ شری چرانی کے نام رہا۔

یہ فہرست دنیا بھر کے بہترین کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو اجاگر کرتی ہے تاہم اس مرتبہ پاکستان کے کرکٹرز ایوارڈز سے محروم رہے۔

Scroll to Top