چین میں ایک بچی اس وقت خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی جب اس کے ہاتھ میں موجود موبائل فون اچانک دھماکے سے پھٹ گیا، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ پیر 9 مارچ کو پیش آیا جو گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کم عمر بچی صوفے پر بیٹھی موبائل فون استعمال کر رہی ہے اور بظاہر فون چارجر سے منسلک ہے۔
🚨A Chinese girl was about to lose her life due to using her phone, as it exploded while charging. pic.twitter.com/7laRN31P9I
— RussiaNews 🇷🇺 (@mog_russEN) March 12, 2026
چند لمحوں بعد صورتحال اس وقت خطرناک ہو گئی جب بچی نے فون اپنے چہرے کے قریب پکڑا ہوا تھا اور اچانک موبائل فون زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، اچانک دھماکے سے بچی بری طرح خوفزدہ ہو گئی اور توازن برقرار نہ رکھ سکی جس کے باعث وہ صوفے سے نیچے گر گئی۔
خوش قسمتی سے اس واقعے میں بچی کو کوئی سنگین یا ظاہری چوٹ نہیں آئی تاہم یہ واقعہ موبائل فون کے استعمال کے دوران احتیاط کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل صارفین کے لیے خوشخبری: نیا اسمارٹ فون مارکیٹ میں آ گیا
واضح رہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران دنیا بھر میں موبائل فون کے زیادہ گرم ہونے یا چارجنگ کے دوران پھٹنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جن کی ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر سامنے آتی رہتی ہیں۔





