وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے بڑا فیصلہ

وزیر اعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی کے ستائے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد عام آدمی پر بوجھ کم کرنا ہے اور حکومت ان مشکل ترین حالات میں بھی ہر ممکن حد تک عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعظم نے عالمی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث اس وقت عالمی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے، جس کے اثرات پاکستانی معیشت پر بھی مرتب ہونے کا خدشہ ہے، تاہم عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں کو مستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Scroll to Top