صوابی میں قتل و غارت کا سلسلہ رمضان المبارک میں بھی جاری ہے۔ آج مختلف واقعات میں تین افراد جان سے گئے، جبکہ تین زخمی ہوئے۔
پہلا واقعہ اتلہ گدون میں پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ دوسرا واقعہ مینی چوک میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 32 سالہ جہانگیر زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹوپی اسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
تیسرا واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ ثابت ہوا، جہاں عادل نامی نوجوان نے اپنے چچازاد بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے تمام واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔