ملا ہیبت اللہ کی ہلاکت کی تمام خبریں بے بنیاد ہیں

افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کی ہلاکت سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دی گئی ہیں۔

پشتون ڈیجیٹل فیکٹ چیک کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ پاکستانی حملوں میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

پشتون ڈیجیٹل فیکٹ چیک کے مطابق یہ خبر جعلی اور من گھڑت ہے اور ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ زندہ ہیں۔

امیرِ طالبان خیریت سے ہیں اور ان کی ہلاکت سے متعلق پھیلائی جانے والی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔

سوشل میڈیا پر بعض حلقے بغیر تصدیق کے افواہیں پھیلا رہے ہیں جس سے غلط فہمیاں پیدا ہو رہی ہیں۔

امیرِ طالبان اپنی ذمہ داریاں معمول کے مطابق انجام دے رہے ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے بھی کوئی مسئلہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان :تخار میں این آر ایف کا حملہ، بدخشاں کے پولیس چیف مولوی معراج الدین ہلاک

سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ بھی سامنے آیا تھا کہ افغانستان کے امیرالمؤمنین اور افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ پاکستان کے فوجی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں، تاہم فیکٹ چیک کے مطابق یہ دعویٰ بے بنیاد ہے۔

Scroll to Top