عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند! امریکی خام تیل 99 ڈالر فی بیرل سے تجاوز، توانائی بحران کے خدشات بڑھ گئے

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند! امریکی خام تیل 99 ڈالر فی بیرل سے تجاوز، توانائی بحران کے خدشات بڑھ گئے

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں امریکی خام تیل 0.88 فیصد بڑھ کر 99 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا ہے۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 1.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ اب 104 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق آئل انڈسٹری نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کا بحران مزید شدید ہونے کا امکان ہے۔ تیل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش عالمی توانائی مارکیٹ پر براہ راست اثر ڈال سکتی ہے اور عالمی تیل کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے سابق امریکی صدر ٹرمپ کی مدد کی اپیل کے باوجود عالمی برادری خاموش ہے، اور جاپان نے بھی اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں یہ کشیدگی تیل کی قیمتوں میں اضافے اور توانائی بحران کے خدشات کو مزید بڑھا رہی ہے۔

Scroll to Top