سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، فی تولہ سونا 5 لاکھ 22 ہزار 762 روپے کا ہو گیا
ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے باعث خریداروں اور سرمایہ کاروں کو کسی حد تک ریلیف ملا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی کے بعد یہ 5 لاکھ 22 ہزار 762 روپے تک آ گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 48 ہزار 184 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 5000 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور مقامی سطح پر طلب و رسد میں تبدیلی کے باعث سونے کی قیمتوں میں یہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔





