ایم پی اے فضل الہی کا پی ٹی آئی میں اختلافات کی تردیدکردی

فضل الہی نے پی ٹی آئی میں گروپ بندی کی خبروں کو مسترد کیاہے او کہا اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے،

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے فضل الہی نے پارٹی میں موجود اختلافات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے۔ انہوں نے شیر افضل مروت کے بارے میں کہا کہ وہ پارٹی میں سنئرز کی عزت نہیں کرتے تھے جبکہ پرویز خٹک کے بارے میں کہا کہ ان جیسا انسان کسے وزارت کے قابل نہیں ہیں،

پشاور: پختون ڈیجٹیل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ایم پی اے فضل الہی نے پارٹی میں موجود اختلافات کے حوالے سے تمام پروپگنڈے کو رد کر دیا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر شیر افضل مروت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مروت پارٹی کی سیاست اور منشور کی بجائے اپنی ذاتی سیاست کرتے تھے اور پارٹی کے بڑے رہنماؤں کی عزت نہیں کرتے تھے۔ فضل الہی نے کہا کہ صوابی کے جلسے میں شیر افضل مروت کے رویے کی وجہ سے پارٹی کے ممبران اور پی ٹی آئی کے بانی ناراض ہوئے تھے ،

فضل الہی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے اور جو پروپگنڈے اس حوالے سے چل رہے ہیں، وہ محض افواہیں ہیں اور ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں ہیں اور وزیر اعلیٰ کو کابینہ میں کسی رد و بدل پر کوئی اعتراض نہیں ہے، خاص طور پر کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑہ کے حوالے سے۔

فضل الہی نے پرویز خٹک کے بارے میں کہا کہ ان کا نہیں خیال کہ پرویز خٹک جیسا شخص کسی ازارت کے لائق نہیں ہیں۔

احتسابی کمیٹی کے حوالے سے فضل الہی نے کہا کہ اپریل میں تمام ممبران کے خلاف الزامات کی رپورٹ جاری کی جائے گی۔ اگر کسی پر کرپشن یا الزامات ثابت ہوئے تو انہیں وزارتوں سے فارغ کر دیا جائے گا۔

فضل الہی نے اپوزیشن گرینڈ الائنس کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ یہ ضرور بنے گا اور ہم متحد ہو کر ملک کے حالات بہتر کرنے کے لیے کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر آئینی قوانین بنانا پی ٹی آئی کا مقصد نہیں ہے اور پارٹی ملک کے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کرے گی۔

Scroll to Top