اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنی منتخب خدمات کو مزید 1000 ای-سہولت فرنچائزز تک بڑھا دیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں صارفین اب کل 3000 ای-سہولت فرنچائزز سے مختلف شناختی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
نادرا کے ترجمان کے مطابق اب شہری 10 سال تک عمر کے بچوں کے بی فارم بنا سکتے ہیں، شناختی کارڈ کی تجدید کر سکتے ہیں، گمشدہ کارڈ کا متبادل حاصل کر سکتے ہیں، اور خاندان کے فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ منسوخ کرا سکتے ہیں۔
یہ سہولت اب ملک کے مختلف اضلاع میں درج ذیل مراکز پر دستیاب ہے:وفاقی دارالحکومت: اسلام آباد
سندھ: کراچی ملیر، کراچی ایسٹ، کراچی سنٹرل، کراچی ویسٹ، کراچی ساؤتھ، کراچی کورنگی، کراچی کیماڑی، حیدرآباد، میرپور خاص، عمرکوٹ، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ، مٹیاری، جامشورو، تھرپارکر
پنجاب:لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، سمبڑیال، نارووال، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، فیروزوالہ، راولپنڈی، جہلم، گجرات، چکوال، تلہ گنگ، اٹک، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد، سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب، فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، وہاڑی، پاکپتن، ملتان، خانیوال، لودھراں، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، راجن پور، لیہ
خیبر پختونخوا: پشاور، خیبر، بنوں، شمالی وزیرستان، بونیر، صوابی، کوہاٹ، کرم، ہنگو، اورکزئی، ایبٹ آباد، چارسدہ، مہمند، باجوڑ، اپر دیر، لوئر دیر، اپر چترال، لوئر چترال، مردان، سوات
آزاد جموں و کشمیر: بھمبر، میرپور، باغ، مظفرآباد، نیلم
یہ بھی پڑھیں : افغان طالبان رجیم کے جھوٹے ہسپتال دعوے بے نقاب، پوسٹس ڈیلیٹ کرنا پڑیں، عطا تارڑ
نادرا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کے لیے شناختی خدمات کو زیادہ آسان، تیز اور قریبی مراکز سے دستیاب بنانا ہے تاکہ دور دراز علاقوں کے لوگ بھی طویل انتظار اور سفر سے بچ سکیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ شہری ای-سہولت فرنچائزز پر بآسانی خدمات حاصل کر سکتے ہیں اور نادرا کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے قریب ترین فرنچائز کے بارے میں معلومات لے سکتے ہیں۔
یہ اقدام نادرا کی ڈیجیٹل سروسز کی توسیع اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے، جس سے شناختی کارڈ اور بی فارم کے حصول میں وقت کی بچت ہوگی اور عوام کی سہولت میں اضافہ ہوگا۔





