مولانا فضل الرحمٰن کے صاحبزادے کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، 2 رضا کار جاں بحق

مولانا فضل الرحمٰن کے صاحبزادے کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، 2 رضا کار جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں حادثہ، مولانا اسجد محمود کے اسکواڈ کی گاڑی کھائی میں گر گئی، 2 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں جے یو آئی (ف) کے رہنما اور مولانا فضل الرحمٰن کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کے اسکواڈ کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو رضاکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ وانڈہ یارک کے قریب پیش آیا، جہاں اسکواڈ میں شامل ایک گاڑی پھسلن کے باعث بے قابو ہو کر سی پیک موٹر وے سے نیچے جا گری۔

حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو رضاکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے مولانا اسجد محمود اس حادثے میں محفوظ رہے اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمی کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll to Top