سعودی عرب میں شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد مملکت میں عید الفطر 20 مارچ بروز جمعہ منانے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
سعودی حکام کے مطابق چاند دیکھنے کے لیے قائم کی گئی رویت ہلال کمیٹیوں کو ملک کے کسی بھی حصے سے شہادت موصول نہیں ہوئی، لہٰذا کل 30واں روزہ ہوگا اور عید الفطر کی نماز جمعۃ المبارک کے روز ادا کی جائے گی۔
حرمین شریفین سمیت پوری مملکت میں عید کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں





