ایبٹ آباد، باڑہ گلی میں ٹریفک حادثہ، تین افراد جان کی بازی ہار گئے

ایبٹ آباد کے علاقے تھانہ ڈونگا گلی کی حدود باڑہ گلی نزد یونیورسٹی روڈ باڑہ کے مقام پر کیری سوزوکی کو المناک حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں شکیل ولد سعید، اختر بیوہ سعید اور عبداللہ ولد عاشق شامل ہیں۔

اس افسوسناک حادثے میں فاطمہ دختر شکیل اور گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی مکمل کرتے ہوئے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Scroll to Top