عید میں بارش ہوگی یا دھوپ؟ محکمہ موسمیات نے تفصیلات جاری کردی

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے 17 سے 25 مارچ تک ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ضروری احتیاطی اقدامات کریں، مقامی اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں اور خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

رپورٹس کے مطابق شمالی اور وسطی پنجاب کے علاقوں جیسے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، سیالکوٹ، فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں وسیع پیمانے پر بارش، طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کی توقع ہے۔

شمالی پنجاب کے بعض مقامات پر اولے بھی پڑنے کا امکان ہے۔جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں وقفے وقفے سے بارش اور ابر آلود موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا اور شمالی علاقوں میں بھی چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنو، بونیر، ہزارہ، پشاور، صوابی، سوات، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے دھوپ نکلنے کے مواقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی: تیز آندھی، گرج چمک اور بارش، دیواریں اور درخت گرنے سے 17 افراد جاں بحق

پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پیشین، برکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، خضدار، آواران، پنجگور، تربت اور گوادر میں بکھری ہوئی بارش اور طوفانی موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

سندھ کے شہر سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، کراچی، حیدرآباد، بدین، عمرکوٹ اور مٹھی میں بھی بعض مقامات پر بارش اور طوفانی ہواؤں کا امکان ہے۔

اتھارٹی نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ بر وقت احتیاطی تدابیر اپنائیں، مقامی موسم کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ جان و مال کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔

Scroll to Top