تل ابیب پر ایرانی کلسٹر بموں کی مبینہ بارش کے بعد شہر کے آسمان پر خوفناک مناظر دیکھنے میں آئے، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے اسرائیلی دارلحکومت تل ابیب پر ایران کی جانب سے کلسٹر بموں کی بوچھاڑ کر دی گئی جس پر متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جبکہ فضا میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔
اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے کئی حملوں کو ناکام بنایا، تاہم کچھ بم شہری علاقوں کے قریب گرے جس کے نتیجے میں نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی میزائلوں کا خطرہ، نیٹو نے ترکیے میں پیٹریاٹ ڈیفنس سسٹم نصب کر دیا
دوسری جانب ایران کی جانب سے اس حملے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر صورتحال یہی رہی تو مشرق وسطیٰ ایک بڑے تصادم کی جانب بڑھ سکتا ہے۔





