ملک بھر میں بوہرا برادری آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔عید الفطر کا بڑا اجتماع کراچی میں صدر طاہری مسجدمیں ہوا جہاں نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملکی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
کراچی سمیت مختلف شہروں میں بھی عیدالفطر کے اجتماعات منعقد ہوئے۔عید کے اس پرمسرت موقع پر لوگوں نے ایک دوسرے کو گلے مل کر مبارکباد دی اور خوشیاں بانٹیں۔ طاہری مسجد اور اس کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے تاکہ شہری پرامن ماحول میں اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔





