سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، ترکی، کوریا، سینیگال اور دیگر 8 ممالک سے مزید 40 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے
جبکہ 3 پاکستانیوں کو مختلف ممالک میں زیر حراست رکھا گیا ہے۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور عمان سے 4 پاکستانیوں کو بلیک لسٹ ہونے پر واپس بھیجا گیا ہے،
جب کہ یو اے ای اور ترکی سے رہائشی پرمٹ کی میعاد ختم ہونے اور دیگر الزامات کی بنا پر 3 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ازبکستان میں ملازمت کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
سعودی عرب میں سزا مکمل کرنے اور دیگر الزامات کے باعث 21 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا، جبکہ عمان اور قطر سے ویزے کی میعاد ختم ہونے پر 2 پاکستانی واپس بھیجے گئے۔
امیگریشن ذرائع نے بتایا کہ بے دخلی کا عمل جاری ہے اور ان افراد کو اپنے قانونی معاملات حل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔