مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں نماز عیدالفطر کا روح پرور اجتماع منعقد ہوا، جہاں لاکھوں فرزندانِ اسلام نے عبادت میں شرکت کی۔
دنیا کے سب سے بڑے اجتماعات میں سے ایک مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز عید ادا کی گئی۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔
عالمی امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور امت مسلمہ کے لیے امن، سلامتی اور استحکام کی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں دو عیدیں منانے کی روایت برقرار
دوسری جانب ترکیہ، لبنان، یمن، فلسطین اور عراق میں بھی آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ آسٹریلیا میں بھی مسلمانوں نے عید منائی، جہاں وزیراعظم انتھونی البانیسی سڈنی کی ایک مسجد گئے اور مسلمانوں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہو کر مبارکباد دی۔





