یومِ پاکستان پر نیا قومی نغمہ ’’میری مٹی میری جان‘‘ کا پرومو جاری

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ پاکستان کے موقع پر نیا قومی نغمہ ’’میری مٹی میری جان‘‘ کا پرومو ریلیز کر دیا ہے۔

قومی کامیابی کے جذبے کے تحت اس سال عید اور یومِ پاکستان 2026 غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں، نغمہ ’’میری مٹی میری جان‘‘ پاکستانی قوم کے اجتماعی فخر، پاکستانیت اور مشترکہ جذبے کی خوبصورت عکاسی کرتا ہے۔

نغمہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے بعد قومی روح کو مزید اجاگر کرنے کے لیے پیش کیا گیا ہے جس میں دلکش کورس اور پُرجوش دھنوں کے ذریعے نوجوان نسل کے جذبات کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 23 مارچ 2026: یومِ پاکستان پریڈ نہیں ہوگی، صدر مملکت نے منظوری دے دی

آئی ایس پی آر کے مطابق جدید موسیقی اور منفرد انداز اس نغمے کو نئی نسل سے جوڑتا ہے جبکہ یہ صرف یومِ پاکستان تک محدود نہیں بلکہ آنے والے دنوں میں بھی قومی یکجہتی اور فخر کی علامت بن کر گونجتا رہے گا۔

Scroll to Top