وزیر اعظم کا فیلڈ مارشل ، ایئر اور نیول چیف سے ٹیلی فونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی

وزیر اعظم کا فیلڈ مارشل ، ایئر اور نیول چیف سے ٹیلی فونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی

وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف، ایئرچیف اور نیول چیف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نے سپہ سالار چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے عید کے دن سرحدوں پر دفاع وطن کی ذمہ داری نبھانے والے افسران اور جوانوں کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی قربانیاں اور خدمات ملکی سلامتی کے لیے قابل قدر ہیں۔

شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ وطن کی حفاظت کرنے والے افسران و جوانوں کی خدمات کو قوم کبھی نہیں بھولے گی اور ان کے عزم اور حوصلے کو سراہنا ہمارا فریضہ ہے۔

Scroll to Top