پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے عید کے موقع پر اپنے بیٹوں سے 25 سے 30 منٹ تک ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے طویل گفتگو کی، جس میں ان کے بیٹوں نے والد کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان بیٹوں سے بات کرکے خوش ہوئے اور یہ لمحہ ان کے لیے بہت اہم تھا۔
بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے گفتگو میں عید کی خوشیوں کا تبادلہ بھی شامل رہا، اور اس موقع پر وہ اپنے اہل خانہ سے دور ہونے کے باوجود دل کی راحت محسوس کر سکے۔





