کاٹلنگ، عید کے دن والد کے گھر فائرنگ، تین خواتین قتل، دو بچے زخمی

مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں عید کے پرمسرت موقع پر ایک گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ نے خوشیوں کو غم میں بدل دیا۔

کاٹلنگ میں عید پر گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین خواتین جاں بحق اور دو کمسن بچے زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق خواتین کی لاشیں اور زخمی بچوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مردان ،رستم میں مائننگ پلانٹ میں بارودی مواد پھٹنے سے دو مزدور جاں بحق

پولیس نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Scroll to Top