فیلڈ مارشل پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں، جو لوگ جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں وہ اپنی غلاظت اُگل رہے ہیں، معروف عالم دین مفتی محمد فیضان

معروف عالم دین مفتی محمد فیضان نے فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر سے علمائے کرام کے وفد کی حالیہ ملاقات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات امت مسلمہ کی یکجہتی اور تعاون کے لیے منعقد کی گئی تھی۔

مفتی محمد فیضان نے کہا کہ ہم فیلڈ مارشل پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ہونے والی گفتگو کو مثبت اور تعمیری سمجھتے ہیں۔

مفتی محمد فیضان نے کہا کہ جن لوگوں نے اس ملاقات کے بارے میں منفی پروپیگنڈا پھیلانے کی کوشش کی وہ اپنی غلاظت اُگل رہے ہیں اور ان کی مذمت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات امت مسلمہ کے اتحاد اور مفاہمت کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتے اور علماء اور فوجی قیادت کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل اور اہلِ تشیع علماء کے درمیان ہونے والی ملاقات کو بھی جان بوجھ کر متنازع بنایا جا رہا ہے، علامہ آصف رضا علوی

معروف عالم دین علامہ آصف رضا علوی نے بھی سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقائق کے برعکس معلومات پھیلانا ایک منظم مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش مواد کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا جا رہا ہے جس سے اصل گفتگو کا مفہوم تبدیل ہو رہا ہے، یہ عمل دانستہ طور پر کیا جا رہا ہے تاکہ غلط فہمیاں پیدا کی جا سکیں۔

Scroll to Top