پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے مختلف محکموں کے چار افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق گریڈ 20 کے سپیشل سیکرٹری انڈسٹریز، کامرس اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن محمد انور خان کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید برآں، گریڈ 19 کے خضر حیات، جو ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر تھے، کو سپیشل سیکرٹری انڈسٹریز، کامرس اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔
ایک اور اعلامیے کے مطابق گریڈ 17 کے پی ایم ایس افسر امتیاز خان کو سیکشن آفیسر فنانس ڈیپارٹمنٹ جبکہ رحمان اللہ کو سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق یہ تبادلے انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے اور محکموں کی کارکردگی بہتر کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔





