افسوسناک سانحہ! بنگلا دیش میں بس دریا میں گر گئی، 23 مسافر جاں بحق

افسوسناک سانحہ! بنگلا دیش میں بس دریا میں گر گئی، 23 مسافر جاں بحق

بنگلا دیش میں ایک افسوسناک حادثے کے نتیجے میں مسافروں سے بھری بس دریائے پدما میں گر گئی، جس کے باعث کم از کم 23 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی شام پیش آیا۔ مقامی ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شام تقریباً 5 بجے کے قریب بس اس وقت بے قابو ہو گئی جب اسے فیری پر سوار کیا جا رہا تھا۔ اس دوران بس توازن کھو بیٹھی اور تقریباً 30 فٹ گہرے پانی میں جا گری۔

حکام کے مطابق بس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے، جن میں سے کئی افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، تاہم اب تک 23 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو کیے گئے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کی مدد سے سرچ آپریشن جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں طوفانی ہواؤں اور بارش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، تاہم ریسکیو ٹیمیں مسلسل آپریشن میں مصروف ہیں۔

Scroll to Top