سونے کی قیمت میں بڑی کمی ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو روز کی تیزی کے بعد سونے کی قیمت میں دوبارہ بڑی کمی دیکھی جا رہی ہے۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 11 ہزار روپے سستا ہو کر 468,262 روپے پر آ گیا ہے، جبکہ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 9,430 روپے کی کمی کے بعد 401,459 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 340 روپے کم ہو کر 7,484 روپے پر آ گئی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 110 ڈالر کی کمی کے بعد 4,455 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سرمایہ کاروں کے لیے محتاط رویہ اختیار کرنے کی وارننگ ہے، اور مارکیٹ کی موجودہ صورتحال عالمی اقتصادی صورتحال، ڈالر کی قیمت اور سرمایہ کاری کے رجحانات سے متاثر ہو رہی ہے۔

Scroll to Top