پی ایس ایل 11کا افتتاحی میچ،لاہورنے حیدرآباد کو بڑا ہدف دیدیا

پی ایس ایل 11 کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے حیدرآباد کنگزمین کو جیت کے لیے 200 رنز کا بھاری ہدف دے دیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے اس میچ میں قلندرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ فخر زمان 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ حسیب اللہ خان نے 40 اور محمد نعیم نے 30 رنز کی مفید اننگز کھیلیں۔

قلندرز کی دیگر بیٹنگ لائن میں سکندر رضا 24، پرویز حسین 14 اور آصف علی 9 رنز بنا سکے۔

حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے حسان خان اور ریلے میردیتھ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم ایونٹ کے لیے پرجوش ہے جبکہ شاہین آفریدی نے ٹورنامنٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Scroll to Top