پی ایس ایل 11، لاہور قلندرز نے حیدرآباد کنگزمین کو باآسانی ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے حیدرآباد کنگزمین کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 69 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کے 200 رنز کے بھاری ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگزمین کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں محض 130 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کنگزمین کی جانب سے کپتان مارنس لبوشین 26 اور صائم ایوب 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم قلندرز کے بولرز کے سامنے کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر مزاحمت نہ کر سکا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے سکندر رضا، حارث رؤف اور عبید شاہ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ مستفیض الرحمان نےایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کیا تھا۔

فخر زمان نے 39 گیندوں پر 53 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 10 دلکش چوکے شامل تھے۔ حسیب اللہ خان 40 اور محمد نعیم 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

حیدرآباد کی جانب سے حسان خان اور ریلے میردیتھ نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد علی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

Scroll to Top