ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اختیار ولی خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف گزشتہ انتخابات میں دھاندلی کا شور مچا رہی ہے، میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ میرا حلقہ کھول دیں اگر میں جیتا ہوا نہ ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا اور دوبارہ کبھی ٹی وی سکرین پر دیکھائی نہیں دوں گا۔
انہوں نے مزید کہنا تھا کہ میں ضمنی انتخابات میں پرویز خٹک ہو ہرا چکا ہوں۔ قومی اسمبلی کے نشست پر میں نے پرویز خٹک سے ذیادہ ووٹ حاصل کئے۔ گزشتہ انتخابات میں پرویز خٹک مریم نواز اور نواز شریف کے پاس جرگے لیکر گیا کہ اختیار ولی سے کہیں کہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر مجھے سپورٹ کرے۔
اپنی پارٹی قیادت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر نواز شریف یا شہباز شریف پرویز خٹک کو کابینہ میں شامل کرنے سے پہلے انہیں اعتماد میں لیتے تو پھر بھی میں مان لیتا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔